انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے کہا ہے کہ ان کا ملک غزہ، سوڈان اور یوکرین میں قیام امن کے لیے 20 ہزار فوجی بھیجنے کو تیار ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے پہلے خطاب میں انڈونیشی صدر نے واضح کیا کہ انڈونیشیا اسی دن اسرائیل کو ریاست تسلیم کرے گا جس دن اسرائیل فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرے گا۔ان کا ملک ہمیشہ کی طرح دنیا میں امن کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کرنے کو تیار ہے۔فلسطین میں جاری انسانی المیے پر گہری تشویش ہے اور انڈونیشیا دو ریاستی حل کی حمایت جاری رکھے گا، کیونکہ یہی خطے میں پائیدار امن کا واحد راستہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر عالمی برادری اجازت دے تو انڈونیشیا اقوام متحدہ کے امن مشن کے لیے غزہ سمیت دیگر تنازعات والے علاقوں میں 20,000 فوجی تعینات کرنے پر آمادہ ہے۔ٰیاد رہے کہ انڈونیشیا، پاکستان سمیت متعدد ممالک کی طرح اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا، اور حالیہ عرصے میں دنیا بھر میں فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے رجحان میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
مہاتیر محمدپاکستان سےتعلقات مزید مضبوط بنانے کے خواہشمند
مہاتیر محمدپاکستان سےتعلقات مزید مضبوط بنانے کے خواہشمند
کراچی: 7 سالہ بچے کے قتل کے ملزمان نے جرم قبول کر لیا
اسلامی نظریاتی کونسل کا ود ہولڈنگ ٹیکس پر وضاحتی اعلامیہ