ڈیرہ غازی خان: سابق لیگی ایم پی اے عبدالعلیم شاہ نے انڈس ایل پی جی فلنگ پلانٹ کاافتتاح کیا

ڈیرہ غازی خان باغی ٹی وی( نیوز رپورٹرشاہد خان ) سابق رکن صوبائی اسمبلی اور حلقہ پی پی 288و 289 سے امیدوار صوبائی اسمبلی سید عبدالعیلم شاہ نے انڈس ایل پی جی فلنگ پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پسماندہ علاقوں میں انڈس ایل پی جی پلانٹ جیسے منصوبے خصوصی اہمیت کے حامل ہیں ایسے منصوبوں سے علاقے میں ترقی اور عوام کو روزگار کے مواقع میسر آتے ہیں انہوں نے کہا کہ سید عمران شاہ، انکے بھائی سید عرفان شاہ مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے شب و روز محنت کرکے اس منصوبے کو پایا تکمیل تک پہنچایا جس سے لامحالہ علاقے میں نہ صرف ترقی ہوگی بلکہ کاروباری برادری، زمیندار حضرات میں ایسے پراجیکٹ لگانے کا حوصلہ بڑھے گا اور عوام کو روز گار کی فراہمی ممکن ہوسکے گی

سید عمران شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ انڈس ایل پی جی فلنگ پلانٹ علاقے میں سنگ میل اہمیت کا حامل منصوبہ ہے جو عوام کو معیاری گیس کی فراہمی میں معاون ثابت ہوگا انہوں نے ڈیلر حضرات سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ سلنڈر کوالٹی پر اوگرا قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے عمل درآمد کیا گیا ہے اور گیس کی بھرائی کے ناپ تول کی مکمل گارنٹی ہوگی۔

تقریب میں معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور سابق صدر پاکستان سردار فاروق احمد لغاری مرحوم کے دیرینہ ساتھی شیخ ریاض احمد اللہ والا، پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکریٹری ملک مصطفی کھنڈوا، سابق چیرمین میونسپل کمیٹی کوٹ چھٹہ ظفر عالم گورمانی، سابق چیئرمین بیت المال شیخ حاجی محمد علی، سرپرست اعلی ینگ ورکرز اور مسلم لیگ ن کے فعال رہنماء الحاج شیخ محمد صادق، سابق ممبر میونسپل کارپوریشن ڈیرہ شیخ محمد بلال، محمد علی صدیقی، فاروق کھوکھر، شاہد مشتاق بغلانی، ناطم الدین بزدار، سرور صدیقی، ڈاکٹر محمود شیخ، معروف کاروباری شخصیت فرحت اللہ خان جمانی، عبدالحمید جلبانی، عبدالستار وڈانی، سید ایاز شاہ معززین شہر اور گیس ڈیلرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور عمران شاہ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا

Leave a reply