دریائے سندھ میں کوٹری کے مقام پر پانی کی سطح گر گئی-
باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ جو کبھی سندھ کی زرخیزی کی پہچان تھا، آج پانی کی کمی کا شکار ہو چکا ہے، کوٹری ڈاؤن اسٹریم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک گر چکی ہے جس کے باعث ٹھٹھہ ، سجاول پل کے اطراف دریا کی زمین خشک ہو چکی ہے اور زرعی زمینیں بھی بنجر ہونے لگی ہیں، دریا ئے سندھ میں پانی کی کمی 52 فیصد ہوچکی ہے،سکھربیراج پر ریکارڈ پانی کی کمی 69 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کو ایک خط میں کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے انڈس اسٹیم واٹر نقصانات اور کوٹری کے نیچے پانی کے اخراج نے پانی کی قلت کی صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے 21 مارچ 2025 کو ارسا کو لکھے گئے اپنے خط میں پنجاب محکمہ آبپاشی نے نشاندہی کی ہے کہ دریائے سندھ کے مرکزی دھارے میں غیر متوقع طور پر زیادہ پانی کے نقصانات اور کوٹری پر بڑھتے ہوئے بہاؤ نے موجودہ صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔
چوتھا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
اس کے نتیجے میں ایسی قلت پیدا ہوگئی ہے جو پانی کے نگران ادارے کی متوقع کمی سے بھی بڑھ گئی ہے، پنجاب حکومت نے ارسا سے درخواست کی ہے کہ وہ انڈس پر ٹی پی (تونسہ-پنجند) لنک کو کھولے تاکہ تھل اور پنجند نہروں کو پانی فراہم کیا جا سکے، اس وقت پنجاب کو ٹی پی لنک، مظفرگڑھ اور ڈیرہ غازی خان نہروں سے پانی کا کوئی اخراج نہیں مل رہا۔
اسرائیل میں نیتن یاہو کیخلاف مظاہرے شدت اختیار کر گئے
محکمہ آبپاشی پنجاب کے ڈائریکٹر ریگولیشن نے اپنے خط میں یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ 31 مارچ 2025 تک دریائے سندھ کے مرکزی دھارے میں حقیقی پانی کے نقصانات اور کوٹری ڈاؤن اسٹریم پر پانی کے اخراج نے اس کمی سے زیادہ قلت پیدا کی جو ارسا نے حساب لگائی تھی، خط میں کہا گیا ہے کہ دریائے سندھ کے مرکزی دھارے میں حقیقی پانی کے نقصانات 1.20 ایم اے ایف کے متوقع نقصان کے مقابلے میں بڑھ کر 1.60 ایم اے ایف تک پہنچ گئے ہیں۔