مزید دیکھیں

مقبول

دریائےسندھ پر پکنک مناتےہوئے باپ دو بچوں سمیت ڈوب گیا

دریائےسندھ باغ نیلاب کےمقام پرپکنک مناتےہوئے باپ دو بچوں سمیت ڈوب گیا۔

باغی ٹی وی : دریائے سندھ باغ نیلاب کے مقام پرپکنگ مناتے ہوئے باپ دو بچوں سمیت ڈوب گیا ریسکیو حکام کے مطابق مقامی لوگوں نےباپ خرم شہزاد کو بچالیا ریسکیواہلکاروں کے مطابق 17 سالہ شہیر کی لاش نکال کر اسپتال منتقل کر دی جبکہ 11 سالہ بیٹی کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہےریسکیو حکام کا کہنا ہے اندھیرے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب ضلع پیشین کے علاقے میں لمڑان زرک میں پکنک منانے کے لئے آنے والی فیملی کی دو لڑکیاں ڈیم کے کنارے بیٹھی تھی کہ اچانک ڈیم میں گر کر ڈوب گئیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس اور پی ڈی ایم اے کا عملہ موقع پر پہنچ گئے اور ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد دونوں لاشیں ڈیم سے نکال کر قانونی کاروائی کے لئے اسپتال منتقل کر دیں جہاں ضروری کارروائی کے لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں، لڑکیوں کی عمریں 16 سے 17 سال کے درمیان تھیں اور وہ عید کی خوشیاں منانے کے لئے ڈیم میں پکنک منانے کے لئے آئے تھے۔

ادھر رحیم یار خان کے علاقے فیض آباد پر شادب نہر میں 2 بچے میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ ذرائع ریسکیو کا کہنا ہے کہ دونوں بچے بہن بھائی تھے اور نہر کے کنارے کھیل رہے تھے کہ اچانک نہر میں گر کر ڈوب گئے۔

دوسری جانب لیہ میں بھی افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے، جہاں 3 بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ہیں لیہ کے جکھڑ جمن شاہ کے علاقے میں 3 بچے دریائے سندھ میں ڈوب گئے تھے، جبکہ دو بچوں کی لاش نکال لی گئی ہے تاہم ریسکیو ذرائع کے مطابق تیسرے بچے کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

علاوہ ازیں کراچی کی ساحلی پٹی پر دفعہ 144 کا نفاذ کر دی گئی ہے، ہاکس بے جانے والی سڑک کو بھی شہریوں کے لئے بند کر دیا گیاماڑی پولیس پولیس نے سمندر میں نہانے والے 5 افراد کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔