وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025 کے پہلے 11 ماہ (جولائی 2024 تا مئی 2025) کے دوران ملک میں بڑی صنعتوں کی مجموعی پیداوار میں 1.21 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مئی 2025 میں اپریل کے مقابلے میں صنعتی پیداوار میں 7.39 فیصد اضافہ جبکہ سالانہ بنیادوں پر 2.29 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فرنیچر شعبے کی پیداوار میں 58.09 فیصد، مشینری و آلات میں 35.41 فیصد، شوگر سیکٹر میں 14.30 فیصد، فیبریکیٹڈ مٹیریل میں 15.30 فیصد، الیکٹریکل آلات میں 12.74 فیصد، فوڈ شعبے میں 2.32 فیصد اور کیمیکل سیکٹر میں 4.06 فیصد کمی واقع ہوئی۔

تاہم کچھ شعبہ جات میں بہتری بھی دیکھی گئی، آٹوموبائل سیکٹر کی پیداوار میں 43.94 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، ٹیکسٹائل شعبے میں 2.79 فیصد، پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں 4.74 فیصد جبکہ تمباکو سیکٹر میں 8.85 فیصد اضافہ ہوا۔اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر صنعتی شعبے کی کارکردگی ملا جلا رجحان ظاہر کرتی ہے، جس میں کچھ شعبے شدید دباؤ میں جبکہ دیگر شعبے بہتری کی جانب گامزن دکھائی دیتے ہیں۔

فنانس ایکٹ 2025 کی شق 37 اے پر تاجروں سے مذاکرات، ہڑتال مؤخر

پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں مانیٹرنگ کیلئے "سی ایم ہیلتھ ویجی لینس اسکواڈ” قائم

ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا، نئی قیمتوں کا اطلاق ہو گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ دورۂ بنگلادیش کیلئے روانہ

Shares: