باغی ٹی وی:شیخوپورہ(محمد طلال سے)لاہور روڈ کی آبادی منصور آباد کے علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کو دی جانیوالی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ آبادی کے قریب واقع صنعتوں میں اٹھنے والا دھواں اور کیمیکل زدہ پانی کا اخراج رہائشیوں کیلئے وبال جان بن چکا ہے زیر زمین پانی نہ صرف پینے کے قابل نہیں رہا بلکہ فضائی آلودگی کے باعث سانس لینا تک دشوار ہوچکا ہے جس سے لوگ مختلف امراض کا شکار ہورہے ہیں محکمہ ماحولیات کو متعدد بار آگاہ کیا گیا مگر شنوائی نہیں ہوسکی، محکمہ ماحولیات کے بعض افسران و دیگر متعلقہ حکام فیکٹری مالکان سے مبینہ رشوت لیکر کاروائی کرنے سے قاصر ہیں اور انہیں عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے، درخواست گزار نے مطابق عائشہ ٹیکسٹائلز، پریمئر پیپر ملز، میاں لطیف پیپر ملز، ایم ایم پیپرملز، پاک لینڈ پیپر ملز سے خارج ہونے والا زہریلہ دھواں ایک طرف رہائشیوں کی ناک میں دم کئے ہوئے ہے تو دوسری طرف سارا دن علاقہ میں راکھ برستی ہے جبکہ کیمیکل زدہ پانی کے اخراج سے آبی آلودگی میں شدید اضافہ ہوا ہے اور مویشی ہلاک ہونے متعدد شہری بھی سانس اور پیٹ کی بیماریوں کا شکار ہو کرجان گنوا چکے ہیں، درخواست گزار مدثر ناز و دیگر اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر طارق بسراء و دیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں








