باغی ٹی وی ،تلہ گنگ (شوکت ملک سے) وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا دورہ ضلع تلہ گنگ، گورنمنٹ کالج گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کیا اور ترقیاتی منصوبہ کا اعلان کیا، تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے تلہ گنگ میں بڑے جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلہ گنگ اور لاوہ والوں نے جس طرح ساتھ دیا کسی نے نہیں دیا میری نسلیں بھی آپ کو نہیں بھولیں گی، خطاب میں شریف برادران پر لفظی گولہ باری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ والے اتنا جھوٹ بولتے ہیں کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے، ہم دعا کرتے تھے کہ کوئی بندہ بھیج جو انہیں نہ چھوڑے تو اللّٰہ تعالیٰ نے عمران خان بھیج دیا، جہاں جاتے ہیں چور چور کے نعروں سے استقبال ہوتا ہے ان کو رات خوابوں میں بھی عمران نظر آتا ہے ن لیگ والوں کی ملک دشمنی دیکھو، شہباز شریف نے گندم بند کر دی ہے، پنجاب حکومت سے وفاق سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے لیکن ہم بھی ان کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے، عمران خان بھی ان کے پیچھے پیچھے ہیں بیرون ملک سے سیلاب متاثرین کےلئے پیسے آئے لیکن انہوں نے ہمیں نہیں دیئے، ہم نے ٹیلی تھون سے اڑھائی ارب روپے اکٹھے کر لئے، احساس پروگرام کا قانون پاس کر دیا ہے، پنجاب اسمبلی کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلع تلہ گنگ میں بہت بڑا انڈسٹریل زون اور سڑکوں کا جال بچھائیں گے، تلہ گنگ میں دس سال ٹیکس فری فیکٹریاں لگے گی، میڈیکل کالج، انجینئرنگ یونیورسٹی کے قیام کا بھی اعلان کرتا ہوں، جبکہ کسانوں کےلئے دو ڈیم ٹمن، لاوہ ڈیم مکمل کرینگے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلع تلہ گنگ کی وجہ سے پنجاب میں پانچ اضلاع بنے، اس کے علاوہ مزید ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ضلع تلہ گنگ میں ڈی ایچ کیو ہسپتال، آنکھوں کا جدید ہسپتال، بہت بڑی ختم نبوت مسجد بنائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ ایک اور نئے چھوٹے ضلع کے قیام کے بعد چکوال کو ڈویژن بنائیں گے، اس کے علاوہ کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دیں گے اور تمام بنیادی ہیلتھ مراکز کو رورل ہیلتھ سنٹر میں تبدیل کرنے کا بھی اعلان کرتا ہوں۔

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں