ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)سندھ میں بڑھتی ہوئی مھنگائی لاقانونیت منشیات کے خلاف قومی عوامی تحریک کا احتجاج و ریلی
تفصیل کے مطابق مرکزی قیادت کی اپیل پر قومی عوامی تحریک ٹھٹھہ کے ضلعی صدر شبیر بھٹی یاسر جاکھرو منور بھٹو اور دیگر کی سربراہی میں ایک احتجاجی ریلی ایدھی سینٹر ٹھٹھہ سے مین رکشہ اسٹاپ تک نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز بھی اٹھائے ہوئے تھے ریلی کے شرکاء نے رکشہ اسٹاپ پر مظاہرہ بھی کیا اس موقع پر قومی عوامی تحریک ٹھٹھہ ضلع کے صدر شبیر بھٹی یاسر جاکھرو منور بھٹو اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مھنگائی کرکے غریب عوام کو فاقہ کشی پر مجبور کردیا ہے لاقانونیت بدامنی عام ہوگئی ہے منشیات کھلے عام چل رہی ہے جس سے نوجوان نسل تباھی کے کنارے پر پھنچ چکی ہے حکومت مھنگائی بدامنی منشیات پر فوری کنٹرول کرکے عوام کو جینے کا حق دے
Shares: