بااثر "ڈان” نے اپنی عدالت لگالی،امام مسجد کے بیٹے پر ھنٹر سے تشدد،ویڈیو وائرل

0
54

چکوال :بااثر "ڈان” نے اپنی عدالت لگالی،امام مسجد کے بیٹے پر ھنٹر سے تشدد،ویڈیو وائرل ،اطلاعات کے مطابق نواحی موضع جبیر پور میں بااثر "ڈان” نے اپنی عدالت لگاکرجوتشدد کیا اس کے اثرات دنیا کے کونے کونے میں پہنچ گئے ہیں‌

اس ظالمانہ کردار پر محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے فوری نوٹس لیتے ہوئے سب ڈویژنل پولیس آفیسر صدر سرکل کی سربراہی میں زوہیب علی SHO تھانہ صدر چکوال پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جنہوں نے انتہائی کم وقت میں داؤد الحسن ولد غلام شبیر ساکن جبیرپور کو گرفتارکر کے اسکے خلاف مقدمہ درج کر لیاہے

محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے کہا ہے کہ کسی کو یہ اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ قانون ہاتھ میں لےمحمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے داؤد الحسن کی گرفتاری پر تمام ٹیم کو بھرپور شاباش دی ہے

Leave a reply