وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ سیاست اور کھیل کو الگ رہنا چاہیے، لیکن بھارت جنگ میں ناکامی کے بعد کھیل میں بھی دشمنی دکھا رہا ہے۔

لندن میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کا گزشتہ روز کا اجتماع تاریخی تھا، جس میں اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کا برملا اعتراف کیا گیا۔ان کے مطابق بھارتی کھلاڑیوں نے ہاتھ نہ ملا کر چھوٹا پن اور خفت مٹانے کی کوشش کی ہے۔عطاء تارڑ نے مزید کہا کہ یہ وقت قوم کو اکٹھا کرنے کا ہے، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو جنگ میں بھی بڑی کامیابی عطا کی۔ وزیر اعظم اور سپہ سالار کے ٹیم ورک کے باعث دنیا اب پاکستان کو سنجیدگی سے لے رہی ہے۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہمیشہ کی طرح کشمیر اور فلسطین کے لیے آواز بلند کریں گے۔

ڈریپ کی ملک گیر کارروائیاں: جعلی ادویات کے 3 بیچز ضبط

شام میں پارلیمانی انتخابات 5 اکتوبر کو ہوں گے

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج، جنگ بندی کا مطالبہ

پاک–بھارت میچ میں حارث رؤف اور ابھیشیک شرما کے درمیان گرما گرمی

پاک سعودی دفاعی معاہدہ اور ‘معرکۂ حق’ نے بھارت کو عبرت دی،وزیراعظم آزادکشمیر

Shares: