قصور،باغی ٹی وی (بیوروچیف غنی محمود) پنجاب حکومت نے خواتین کو وراثت سے محروم کرنے کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ایک نئی مہم شروع کی گئی ہے جس کا نام "violation against women never again” رکھا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جن خواتین کو وراثت میں ان کا حق نہیں دیا گیا، وہ پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 498 اے کے تحت مقدمہ درج کروا سکتی ہیں۔ اس دفعہ کے تحت مجرم کو 10 سال قید یا 10 لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔
پنجاب حکومت کی اس اقدام پر عوام خاص طور پر خواتین نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اس فیصلے کو خواتین کے حقوق کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔