بھارتی پولیس پر حملہ ہو گیا، ہر طرف لاشیں اور خون، بھارت میں کہرام مچ گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے لاتیہار ضلع میں بھارتی پولیس پر حملے میں چار اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں، بھارتی پولیس پر حملہ نکسیلی باغیوں نے کیا، ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کا تعلق چاندوا پولیس سٹیشن سے ہے، نکسیلی باغیوں نے پولیس کی گاڑی پر اچانک سے حملہ کیا جس سے پولیس کو سنبھلنے کا موقع نہ ملا، اس حملے میں سب انسپکٹر سمیت چار پولیس اپلکار ہلاک ہوئے ہیں.
مقبوضہ کشمیر: 5 سال میں 413 بھارتی فوجی ہلاک .رپورٹ
بھارت، ہماچل پردیش میں عمارت گرنے سے 13بھارتی فوجی ہلاک
بھارتی پولیس کے ذرائع کے مطابق اس حملے میں اے ایس آئی سکرا اراؤں، ہوم گارڈ کے جوان سکیندرسنگھ، ہوم گارڈ کے جوان شمبھو پرساد شہید اورپی سی آروین کے ڈرائیوریمنا پرساد ہلاک ہوئے ہیں.
مقبوضہ کشمیر ، مجاہدین کے حملے، بھارتی فوجی ہلاک و زخمی .گاڑی تباہ
واضح رہے کہ جھارکھنڈ میں پانچ مرحلے میں الیکشن ہونے جا رہے ہیں، رواں ماہ 30 نومبرکوپہلے مرحلے کا الیکشن ہے۔ اس سے قبل جون میں جھارکھنڈ کے سرائے کیلا – کھرساواں میں نکسیلی حملہ ہوا تھا، جس میں پانچ پولیس اہلکارہلاک ہوئے تھے