ڈی آئی خان :محکمہ پولیس میں سزا و جزا کے عمل کا آغاز ،جرائم کے کئی واقعات رپورٹ

باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان( نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی سیٹ سنبھالنے کے بعد ڈی پی او محمد شعیب نے محکمہ پولیس میں سزا و جزا کے عمل کا آغاز کرتے ہوئے2ایس ایچ اوز کو معطل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ محمد شعیب نے چارج سنبھالنے کے بعد علاقہ پنیالہ میں اشتہاری مجرمان کے آزادانہ گھومنے پر عوامی شکایات پر نوٹس لے کر بڑا ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او پنیالہ سب انسپکٹرعبدالغفار خان کو معطل کردیاجبکہ علاقہ کڑی خیسور میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی نہ کرنے پر ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او کڑی خیسور شاہ جہان کو بھی معطل کر دیا۔ واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد شعیب نے چارج سنبھالنے کے بعد پولیس ڈیپارٹمنٹ میں سزا و جزا کے عمل کا آغاز کرنے کی نوید سنائی تھی جس کاباقاعدہ آغازکردیاگیاہے۔
تھانہ پہاڑپور کی حدود سے نامعلوم ملزمان موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے،تھانہ پہاڑپورمیں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ،ملزمان واردات کے بعد فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
تھانہ کینٹ کی حدود سے نامعلوم ملزمان چھ عددبھینسیں چوری کرکے لے گئے ، کینٹ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ میں مدعیہ روہنہ عنایت بی بی زوجہ عرفان اللہ بلوچ سکنہ یوسف گیلانی ٹائون نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ فارم واقع حمزہ سٹی دریابند سے نامعلوم ملزمان میری چھ عددبھینسیں چوری کرکے لے گئے ہیں ۔ مدعیہ کی رپورٹ پر تھانہ کینٹ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔
تھانہ سٹی میں زوہیب حسن کاظمی ولد سید امداد علی شاہ قوم سید سکنہ گلی فقیر والی نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ ملزم حیدر علی ولد سید اظہر علی شاہ نے گاڑی کے لین دین پر تین لاکھ روپے کا چیک دیاجوجعلی نکلا۔تھانہ سٹی میں ملزم حیدرعلی کے خلاف جعلی چیک دینے پر مقدمہ درج کرلیاگیا ہے ۔
ڈی ایس پی کی قیادت میں ایس ایچ اوکلاچی فہیم ممتاز نے لونی پل کے نزدیک منشیات فروش ملزم صلاح الدین ولد عظیم قوم عثمان خیل سے تین سو گرام چرس اور155گرام ہیروئن برآمدکرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،ملزم کوگرفتارکرکے تھانہ کلاچی میں پابندسلاسل کردیاگیا ہے ۔
ڈی ایس پی تھانہ یارک کی قیادت میں یارک پولیس نے مختلف وارداتوں میں ملزمان سے اسلحہ ومنشیات برآمدکرکے مقدمات درج کرلیے ہیں۔ملزمان کو گرفتارکرکے پابندسلاسل کردیاگیاہے
ڈی ایس پی درابن کی قیادت میں ایس ایچ اوعبدالرشید نے ملزم گل جان ولد شاہنواز قوم ہوڑاسکنہ گنڈی عاشق سے ایک رپیٹربارہ بور اورسترہ کارتوس برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا، درابن پولیس نے ملزم کوگرفتارکرکے پابندسلاسل کردیا ہے
اے ایس آئی کیسب نے ملزم ہمایوں ولد عبدالغفارقوم مروت سکنہ وانڈاگنڈھیرسے ایک پستول تیس بور بمعہ پانچ کارتوس برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا، سٹی پولیس نے ملزم کوگرفتارکرکے پابندسلاسل کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شعیب خان کے ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائیوں کے احکامات پر ڈی ایس پی سٹی کی قیادت میں اے ایس آئی کیسب نے ملزم ہمایوں ولد عبدالغفارقوم مروت سکنہ وانڈاگنڈھیرسے ایک پستول تیس بور بمعہ پانچ کارتوس برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔ سٹی پولیس نے ملزم کوگرفتارکرکے پابندسلاسل کردیا ہے۔ ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے ناجائز اسلحہ کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شعیب خان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاہے۔

Leave a reply