لاہور: وزیرصحت پنجاب سلمان رفیق نے میو اسپتال لاہور میں انجکشن کے مبینہ ری ایکشن کو انسانی غلطی قرار دے دیا۔

باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے سے گفتگو میں میواسپتال میں انجیکشن سے ہلاکت کے معاملے سلمان رفیق کا کہنا تھاکہ انجیکشن سے ہلاکت انسانی غلطی کی وجہ سے ہوئی، انجیکشن پاؤڈر تھا اس کو محلول بنانے میں غلطی ہوئی،مریضوں کو تیسری خوراک دی گئی تھی، پہلی دو خوراک لگانے سے کوئی ری ایکشن نہیں ہوا، 6 ہزار انجیکشن کا اسٹاک اسپتال میں آیا، مختلف ڈپارٹمنٹس میں یہ انجیکشن مریضوں کو لگا ئے گئے لیکن انجیکشن کا ردعمل صرف چیسٹ وارڈ میں ہوا، پاؤڈر کی رپورٹ آج شام تک اور محلول کی رپورٹ کل تک آجائے گی۔

سینیٹر ثانیہ نشتر کا استعفی منظور

وزیرصحت پنجاب نے کہا کہ یہ انجیکشن لاہور کے مختلف اسپتالوں کے علاوہ نارووال بھی گیا تھا، اینٹی بائیوٹک کو بنانے کی تربیت نرسز کو دی جاتی ہے، رپورٹ سامنے آنے کے بعد نرسز کے خلاف سخت کارروائی ہو گی، 400کے قریب نئی نرسز بھرتی ہوئی ہیں، میو ا سپتال میں ابھی مزید نرسز بھرتی ہوئی ہیں، اس وارڈ میں دو نرسز ڈیوٹی پر موجود تھی، انہوں نے محلول بنانے میں غلطی کی۔

سلمان رفیق کا کہنا تھاکہ میواسپتال میں دواؤں کا اسٹاک موجود تھا، ایم ایس کی نا اہلی تھی کہ دوائیں مریضوں تک نہیں پہنچ پا رہی تھی۔

چیمپئنز ٹرافی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان،کوئی پاکستانی شامل نہیں

واضح رہے کہ میو اسپتال لاہور کے چیسٹ وارڈ میں ٹیکے کے مبینہ ری ایکشن سے جان کی بازی ہار جانے والے مریضوں کی تعداد 2 ہوگئی،میو اسپتال لاہور کی چیسٹ وارڈ میں کیفٹرکسون انجکشن کے مبینہ ری ایکشن سے گزشتہ روز 36 سالہ مریضہ نورین جاں بحق ہو گئی تھی اور 15مریض متاثر ہوئے تھے،متاثرہ مریضوں میں سے دولت خان نامی مریض آج دم توڑ گیا، دولت خان وینٹی لیٹر پر تھا۔

قومی کرکٹر حارث رؤف کے ہاں بیٹے کی ولادت

Shares: