فیصل آباد : اسپتال کے ملازم کی مریضہ کو نشہ آور انجیکشن لگاکر زیادتی،وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی

فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال کے ملازم نے 14 سالہ مریضہ کو مبینہ طور پر نشہ آور انجکشن لگا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق واقعہ 3 روز قبل پیش آیا جب افغان آباد کی رہائشی خاتون کی 14 سالہ بیٹی بیمار تھی جس کے ٹیسٹ کروانے کے بہانے اسپتال کے ملازم احسان عرف احسن نے انہیں ہسپتال بلایا، ملزم احسان والدہ کو وارڈ کے باہر بٹھا کر اس کی 14 سالہ بیمار بیٹی کو ٹیسٹ کروانے کے بہانے لیبر روم کی طرف لے گیا اور مبینہ طور پر اسے نشہ آور انجکشن لگا کر بے ہوش کر کے زیادتی کا نشانہ بنادیا اور لڑکی کو چھوڑ کر خود فرار ہو گیا،متاثرہ لڑکی کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آبادالائیڈ ہسپتال میں 14 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

حکومت کا اضافی قرضوں پر ملک کے انحصار کو کم کرنے کا فیصلہ

تونسہ: 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا نایاب نسل کا عقاب برآمد ،ملزم …

حزب اللہ کا جوابی وار،اسرائیل پر میزائل حملے،فوجی اڈہ نشانہ،یہودی چھپنے پر مجبور

Comments are closed.