آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں بھارتی کرکٹ ٹیم تاریخی رسوائی کا شکار ہو گئی ، دوسری اننگزمیں بھارتی ٹیم صرف 36 رنزپرڈھیر ہو گئے جس پر پوری ٹیم کو بھارت میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے-

باغی ٹی وی : ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے فاسٹ بالرزنے بھارتی بلے بازوں کے پرخچے اڑا دئیے ،محمد شامی گیند لگنے کی وجہ سے ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے،کپتان کوہلی سمیت پوری ٹیم میں سے کوئی بھی بلےبازڈبل فگرمیں داخل نہ ہوسکا

آسٹریلیا کے فاسٹ بالرز جوش ہیزل ووڈ اورپیٹ کمنزنے تباہ کن باؤلنگ کی جس کے سامنے بھارتی نہ ٹھہر سکے،ہیزل ووڈ نے صرف8 رنز دے کر 5اور پیٹ کمنز نے چار وکٹیں لیں ،اس سے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کا کم ترین اسکور42 ہے

بھار ت نے ٹیسٹ میں کم ترین اسکور پر آوَٹ ہونے کا نیا ریکارڈ قائم کر لیا ،بھارتی ٹیم 1974 میں انگلینڈ کیخلاف 42 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی-

ٹیم کی میچ میں اس آؤٹ پٹ کے بعد بھارت میں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس میں ایک مسلمان بھارتی خاتون ناظمہ بھی شامل ہیں جو ویڈیو میں ٹیم کی کارگردگی پرپر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں انم کی اصلی حقیت دکھا رہی ہیں-


ٹوئٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں خاتون کو اپنی شرط ہارنے کا انتہائی دکھ ہے کہ اس نے ُوری بھارتی ٹیم کو ننگا کر کے رکھ دیا-

بھار ت کا ٹیسٹ میں کم ترین اسکور پر آوَٹ ہونے کا نیا ریکارڈ،36 پر ساری ٹیم ڈھیر

ویڈیو میں خاتون کہتی نظر آ رہی ہیں کہ وہ بھارتی ٹیم کی ناقص کارگردگی کی وجہ سے پورا 100 روپیہ شرط ہار گئی ہوں وہ تو کوئی بات نہیں وہ تو آفریدی کے ابو کی جہب سے نکال لوں گی لیکن شرط کے برابر اسکورز تو بنالیتے-

خاتون نے کہا کہ یہاں میری اولاد بھی میرا ٹیوشن گیم سے زیادہ اسکور کر لیتی ہے اور انہیں دیکھ لو من پسند کا کوچ دیا ہوا کوچ کو من پسند کی دارو یعنی شراب اور دارو کے ساتھ من پسند کا چکھنا تب بھی یہ حال ہے-

خاتون نے کہا کہ میں تو کہتی ہوں واپسی میں ان سب کی فلائٹ ٹکٹ کینسل کراؤ اور انہیں سمندر سے تیر کے آنے کا آپشن دو بس-

خاتون نے بھارتی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مزید کہا کہ ودیش جاتے ہی ٹک ٹاک چلنے لگ گیا ہو گا سب کے فونوں پر کر دی ٹرانزیکٹ تصاویر ہر دن کی جتنے ان سے رنز نہیں مارے جا رہے اتنے ہمارے دنگوں پر لوگ مر جاتے ہیں –

پی ٹی آئی نےٹویٹرپیج پربھارت آسٹریلیا میچ کے شراب کی مشہوری والی پوسٹ کیوں ڈیلیٹ کی؟اہم خبرآگئی

خاتون نے اپنی ویڈیو میں آسٹریلیا ٹیم کو تنقید کا بھی نشانہ بنایا کہا کہ ویسے یہ آسٹریلیا والے بھی کم نہیں ہیں آءی پی ایل انڈین سُپر لیگ میں ہمارا ہی نمک کھایا اور اب ہمیں ہی ٹاٹا بول دیا شرم تو آئی نہیں ہو گی ٹیم کو ویسے یہ شرم سے یاد آیا اور پرتھوی اشوک بھائی ویرات تم آ رہے ہو تو ساتھ میں اسے بھی لے آنا وہاں تو اس سے کھیلا نہیں جا رہا یہاں کم از کم بچے کا دودھ تو گرم کر دے گا-

خاتون نے نیہا ککڑ کو بھی نہیں چھوڑا اس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس سب صدمے سے نکل نہیں پائی تھی کہ گلوکارہ نیہا ککڑ نے گانا شئیر کر دیا خیال رکھیا کر خاتون نے کہا کہ اگر نیہا کو اتنا ہمارا خیال ہوتا نا تو وہ اتنے گانے ہی نہ بناتی ہے کوئی جواب اس کا آپ کے پاس

نہیا ککڑ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے؟

Shares: