انڈونیشیا نے چین سے جدید جے 10 جنگی طیارے خریدنے پر غور شروع کر دیا ہے، اس بات کا انکشاف انڈونیشین نائب وزیر دفاع نے کیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق نائب وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ وہ چینی J-10 طیاروں کی خریداری کا جائزہ لے رہے ہیں اور اس ضمن میں پاکستان کی جانب سے J-10 طیارے سے بھارتی طیارے مار گرانے کے تجربے کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکی ایف-15 اور فرانسیسی رفال طیاروں کی خریداری کے آپشنز بھی زیر غور ہیں، تاکہ ملک کی فضائی صلاحیتوں کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے۔

انڈونیشیا کی وزارت دفاع مختلف ممالک سے جنگی طیارے حاصل کرنے کے امکانات کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے تاکہ خطے میں تیزی سے بدلتے دفاعی منظرنامے میں اپنی فضائی برتری برقرار رکھی جا سکے۔

ملیر جیل بریک: 216 قیدی فرار، 88 گرفتار، ابتدائی رپورٹ انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع

بھارتی میڈیا کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب، جھوٹی خبریں، ویڈیو گیمز کی فوٹیج اور سنسنی خیزی کا انکشاف

تمباکو سیکٹر سے 570 ارب روپے ٹیکس وصولی ممکن، غیر قانونی سگریٹ سب سے بڑی رکاوٹ

پاک کالونی کراچی میں پولیس مقابلہ، لیاری گینگ وار کے 6 کارندے گرفتار

Shares: