تونسہ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگار عمران لنڈ)بچوں کی لڑائی ،بڑے نے 5 سالہ معصوم بچے کو گولی مارکرقتل کردیا
تفصیل کے مطابق تھانہ صدر تونسہ کی حدود دائرہ دین پناہ پچادھی میں بچوں کی لڑائی پر بچے کو پسٹل مار کر قتل کردیا گیا،محمد جاوید ولد محمد افضل سکھانی نے بچوں کی لڑائی پر طیش میں آکر 5 سالہ معصوم بچے ،محمد ذیشان ولد عبد الرشید نتکانی کو سر پر پسٹل کا فائر مار کر قتل کر دیا
ریسکیو 1122 تونسہ نے بچے کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلۓ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تونسہ منتقل کر دیا،تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچ کر مصروف تفتیش ہے

Shares: