ایرانی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی شہریوں کو دارالحکومت تل ابیب فوری طور پر خالی کرنے کی وارننگ جاری کر دی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ "تل ابیب اب محفوظ نہیں رہا، اسرائیلی شہری فوری علاقہ چھوڑ دیں۔”اس پیش رفت سے قبل امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی عوام کو تہران خالی کرنے کی تنبیہ کی تھی۔ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ "میں نے ایران سے کہا تھا کہ وہ نیوکلیئر ڈیل پر دستخط کرے، یہ ان کے حق میں بہتر ہوتا۔

” انہوں نے مزید کہا کہ "میں بار بار کہتا رہا، مگر عمل نہ ہوا، انسانی جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے۔ ایران کو کسی صورت ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جا سکتے۔”ادھر معروف تجزیہ کار جارج گیلوے نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی ٹی وی پر کیے گئے حالیہ حملے کا ہدف پروفیسر محمد مرندی تھے۔

سرکاری ٹی وی کی اپیل: ایرانی عوام واٹس ایپ اور انسٹاگرام چھوڑ دیں، ڈیٹا لیک ہونے کا خدشہ

ایران کے سرکاری ٹی وی نے ملک میں جاری کشیدہ صورتحال کے پیش نظر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر واٹس ایپ اور انسٹاگرام کا استعمال ترک کر دیں۔فرانسیسی میڈیا کے مطابق سرکاری ٹی وی کے ذریعے عوام کو پیغام دیا گیا ہے کہ جنگی حالات میں ان ایپس کو ان انسٹال کر دینا چاہیے تاکہ قومی سلامتی کو لاحق خطرات سے بچا جا سکے۔

رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا کہ ایرانی حکام کو خدشہ ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے ایرانی شہریوں کا حساس ڈیٹا اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسیوں تک پہنچ رہا ہے، جس سے ملکی سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

اسرائیلی جارحیت اور ایرانی سرخ پرچم.تحریر:سیدہ سعدیہ عنبرؔ الجیلانی

امریکی محکمہ دفاع اور اوپن اے آئی کے درمیان فوجی مقاصد کے لیےمعاہدہ

وزیرآباد میں غیر قانونی پیٹرول ایجنسی پر دھماکہ، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہو گئی

آپریشن بنیان مرصوص میں عوام کا کلیدی کردار، بھارتی عزائم خاک میں ملا دیے، ترجمان پاک فوج

Shares: