مزید دیکھیں

مقبول

حافظ آباد: ای او عنبرین کاکوٹ چیاں سکول کا دورہ، شاندار انتظامات پر اطمینان

حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبر نگارشمائلہ) ای او عنبرین...

پنجاب دھی رانی پروگرام کا دوسرا مرحلہ عید الفطر کے بعد شروع، 1500 شادیوں کے لیے درخواستیں طلب

گوجرانوالہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) وزیر اعلیٰ...

حضرو:12 سالہ بچی فروخت،70 سالہ بابے سے زبردستی شادی، سوتیلے باپ سمیت 9 گرفتار

اٹک(باغی ٹی وی)حضرو میں سوتیلے باپ نے12سالہ بچی فروخت...

نیب نے عثمان بزدار کے دور میں ہونے والی تقرریوں، تبادلوں پر تحقیقات کا آغاز کردیا

لاہور(باغی ٹی وی )سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے ان کے دور میں ہونے والی تقرریوں اور تبادلوں پر بھی تحقیقات کا آغاز کردیا۔
نیب لاہور نے سابق وزیر اعلی عثمان بزدار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے بعد ان کے دور میں کی گئی تقرریوں اور تبادلوں کی تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے سیکرٹری سروسز پنجاب سے تعیناتیوں کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
نیب نے اس سے پہلے سیکرٹری مواصلات کو بھی ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی مگر ان کی طرف سے ابھی تک ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ تقرر و تبادلوں میں فرح گوگی اور سابق پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید بھی شامل ہیں۔عثمان بزدار پر اپنی وزارت اعلیٰ کے دور میں تقرر و تبادلوں میں کروڑوں روپے کی رشوت لینے کا الزام ہے۔

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں