انصاف آفٹر نون سکولوں کے اساتذہ تین سال کی تنخواہوں سے محروم
قصور
گورنمنٹ انصاف آفٹر نون سکولوں کے اساتذہ خود انصاف سے ہی محروم ،تین سال سے سکولوں کے اساتذہ و سٹاف تنخواہوں سے محروم ،گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے،احتجاج
تفصیلات کے مطابق موجودہ گورنمنٹ نے جہاں ہر کسی کو کھڈے لائن لگایا ہے وہیں معاشرے کے معمار اساتذہ کو بھی نہیں بخشا گیا ہل
پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے چلائے جانے والے انصاف آفٹر نون سکولوں کے اساتذہ ہی انصاف کیلئے احتجاج کر رہے ہیں
گورنمنٹ انصاف آفٹر نون سکول موضع مان تحصیل و ضلع قصور کے اساتذہ کو گزشتہ تین سالوں سے تنخواہیں نہیں ملیں جس پر احتجاج کرتے ہوئے سکول کو بند کر دیا گیا
سکول اساتذہ و عملہ کا کہنا ہے کہ تین سالوں سے انتہائی مشکل سے گھر چلا رہے ہیں اب مذید گزارہ نہیں ہوتا
احتجاج کرتے ہوئے موضع مان کے سکول اساتذہ،سکول کے طالبِ علموں ،والدین و اہلیان علاقہ نے گورنمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ اساتذہ کو ان کی گزشتہ سالوں کی تنخواہیں ادا کی جائیں تاکہ ان کے گھر کے چولہے جل سکیں اور معمار معاشرہ دوبارہ سے بچوں کی تعلیم کا سلسلہ شروع کریں