مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے عالمی رضاکاروں کے دن کے موقع پر ملک بھر میں خدمتِ خلق کے لیے سرگرم رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رضاکاروں نے سیلاب سمیت مشکل کی ہر گھڑی میں انسانی ہمدردی کے جذبے کا شاندار مظاہرہ کیا ، یہ دن ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ بے لوث خدمت اور چھوٹے چھوٹے اعمال بھی معاشرے میں مثبت تبدیلی لا سکتے ہیں
خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ کے رضاکار بزرگوں، بیواؤں اور یتیموں کی مدد کے ساتھ ساتھ ہنگامی حالات اور قدرتی آفات کے دوران فوری ریلیف فراہم کرنے میں سرگرم عمل ہیں،مرکزی مسلم لیگ کے رضاکار اعلیٰ معیار کی لگن اور بے لوث خدمت کی بہترین مثال ہیں۔ عالمی رضاکاروں کے دن کے موقع پر ہم رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جو مشکلات کے اندھیروں میں امید کی کرن بن کر معاشرے میں روشنی پھیلاتے ہیں۔ہم رضاکاروں کی قربانی، محنت اور انسانی خدمت کے جذبے کو سراہتے ہیں، جو نہ صرف ملک بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہے۔








