انسانی حقوق کے عالمی دن پر سربراہ سنی تحریک نے دکھایا مغرب کو آئینہ

0
43

انسانی حقوق کے عالمی دن پر سربراہ سنی تحریک نے دکھایا مغرب کو آئینہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر سنگین مظالم انسانی حقوق کی بدترین توہین ہے،انسانی حقوق کے علمبردار انسانیت کا بھاشن دینے کی بجائے کشمیریوں کو انسانی حقوق دلوائیں ،کشمیر،فلسطین،برما،عراق میں انسانیت سوز مظالم ہورہے ہیں ،انسانیت کا احترام دین اسلام کا فلسفہ ہے مسلم ممالک میں اقلیتیں محفوظ اور بنیادی حقوق مہیا ہیں،پوری دنیا میں مسلمانوں کے ساتھ انسانیت سوز مظالم ہورہے ہیں،مغربی لابی مذہبی جنونیت کو پروان چڑھا رہی ہیں،مسلم ممالک میں اقلیتیں محفوظ اور انسانیت کا احترام اسلامی اقدار کی اعلیٰ مثال ہیں،انسانی حقوق کے دعویدار ہی انصاف نہ کر کے انسانیت کے دشمن بنے ہوئے ہیں.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسانی حقوق کے یوم پر اپنے بیان یں کیا،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ بھارت مذہبی جنونیت اور انسانیت سوز مظالم میں دنیا کو بدترین ملک ہے،بھارت میں مسلمان،عیسائی،سیکھ اور دیگر اقلیتیں محفوظ نہیں ہیں،حکومتی سطح پر مودی حکومت نے جنونی ہندؤں کو اقلیتوں کے قتل اور خواتیں سے بدسلوکی کا لائسنس دیا ہواہے،اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا مبصر وفد نہیں بھیج سکتا تو ایسے عالمی ادارے کا کیا فائدہ ہے،

ثروت اعجاز قادری نے مزید کہا کہ مظلوموں کو کچلا جارہا ہے نسل کشی بدسلوکی غلاموں سے بھی بدتر سلوک انسانیت کی توہین ہے ،انصاف کی بالادستی کے بغیر انسانی حقوق کا تحفظ ممکن نہیں ہے ،پوری دنیا کے عوام کو انسانی حقوق فراہم کرنے کیلئے انصاف کی بالادستی و یقینی بنانا ہوگا،پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں اقلیتوں کو یکساں انسانی ومذہبی حقوق حاصل ہیں،انسانی حقو ق کے عالمی ادارے اور عالمی تنظیمیں مسلمانوں کو بھی پوری دنیا میں انسانی ومذہبی حقوق فراہم کریں۔

Leave a reply