کچرا کنڈی سے ملے انسانی کٹے ہوئے پاؤں، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا
کچرا کنڈی سے ملے انسانی کٹے ہوئے پاؤں، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں جرائم میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے
لاہور میں تھانہ نواں کوٹ کی حدود سے انسانی کٹے ہوئے پاؤں ملے جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا،اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی کہ نواں کوٹ کے علاقے میں کچرا کنڈی کے قریب سے کٹے ہوئے دو پاؤں ملے ہیں،جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، ایس ایچ او نواں کوٹ کا کہنا تھا کہ بظاہر لگتا ہے کہ کسی مریض کے پاؤں کو کاٹ کر میڈیکل کٹ میں دفن کرنے کیلئے بھجوایا گیا ہے، تا ہم یہ پاؤں یہاں کیسے آئے اس کی تحقیقات کریں گے،
ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ہدایت پر انسانی پاؤں کو کرائم سین یونٹ۔فرانزک کے بعد ہسپتال کے مردہ خانہ جمع کروا دیا گیا ،ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کا کہنا تھا کہ مزید قانونی کارروائی درخواست ملنے پر عمل میں لائی جائے گی۔
پسند کی شادی جرم، حاملہ خاتون کو اسکے شوہر سمیت قتل کر دیا گیا
پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی
پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور
کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا
کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے
لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا
دوسری جانب لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے ، ڈاکوؤں نے ٹاؤن شپ کے علاقے میں اسلم کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ یرغمال بنا کر 4لاکھ 70 ہزار روپے نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، مغلپورہ کے رضوان کی فیملی سے 3لاکھ 66ہزارروپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون، برکی میں بلال سے 3 لاکھ 40 ہزار اور موبائل فون ،راوی روڈ پر جمیل سے 3لاکھ اور موبائل فون ، شادمان سے عمران سے ایک لاکھ 55 ہزار روپے اور موبائل فون،رائیونڈ سٹی میں وقاص سے40 ہزار اور موبائل فون ،ڈیفنس میںماجد سے38ہزار اور موبائل فون،شاہدرہ ٹاؤن میں صغیرسے 13ہز اراورموبائل فون لوٹ لیا