انسانی سمگلنگ کا عالمی نیٹ ورک چلانے والا ملزم گرفتار

0
47

انسانی سمگلنگ کا عالمی نیٹ ورک چلانے والا ملزم گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ میں انسانی اسمگلنگ کا عالمی نیٹ ورک چلانے والاملزم گرفتار کر لیا گیا،ملزم راشد حسنین عرف گوگی شاہ کو ایف آئی اے نے گجرات سےگرفتارکیا

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ راشد حسنین کا نام وزارت داخلہ کی ریڈ بک میں شامل تھا،ملزم نے 2004 میں انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک قائم کیا ملزم سینکڑوں افراد کو غیر قانونی طور پر یورپ اسمگل کر چکا ہے ،ملزم کے خلاف گوجرانوالہ،فیصل آباد ،لاہوراور اسلام آباد میں مقدمات درج ہیں. ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہیں.

قبل ازیں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا،وزارت داخلہ نے انسانی اعضا کی اسمگلنگ سے متعلق تحریری جواب پیش کردیا

وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق انسانی اعضا کی اسمگلنگ کے واقعات میں کمی ہورہی ہے،2014سے16تک انسانی اعضا کی اسمگلنگ کا کوئی ایک کیس درج نہیں ہوا،2017میں30ملزمان گرفتاراور4مقدمات درج ہوئے،

رپورٹ کے مطابق 2018میں2مقدمات، 6 ملزمان گرفتار اور2019میں ایک ملزم گرفتارہوا،

Leave a reply