بیرون ممالک سے انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک چلانے والوں کیخلاف کارروائی کا آغاز

انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصرکو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا
0
36
fia

ایف آئی اے نے بیرون ممالک سے انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک چلانے والوں کیخلاف بھی کارروائی کا آغاز کردیا

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نارتھ ریجن نے یونان کشتی حادثے کے بعد سے اب تک 69 انسانی اسمگلرز گرفتار کر لیے یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلروں کیخلاف اب تک 184 مقدمات درج کیے گئے، مقدمات ایف آئی اے اسلام آباد، فیصل آباد اور لاہور زون میں درج ہے۔گجرات 115، گوجرانوالہ 47، لاہور 11، فیصل آباد 8 اور اسلام آباد زون میں 3 مقدمات درج کئے گئے، اب تک 223 لاپتہ نوجوانوں کے خاندانوں کے ڈی این اے سیمپلز حاصل کر لئے گئے، انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصرکو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،

 یونان کشتی حادثے میں 3 انکوائریاں اور 6 مقدمات درج

کشتی حادثہ،میتوں کو جلد از جلد پاکستان لانے کے فوری انتظامات کئے جائیں ،نواز شریف

کشتی حادثہ پر مریم نواز کا ردعمل

کشتی ڈوبنے کے حادثے پرنسل پرستانہ تبصرہ،یونانی رکن پارلیمنٹ کی پارٹی رکنیت معطل

انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کے خلاف کریک ڈاؤن

لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث انسانی سمگلر کو گرفتار 

حادثے کے مرکزی ملزم ممتاز آرائیں کو وہاڑی سے گرفتار کیا گیا

گجرات کا ایک جیولر بھی اس گروپ کے ساتھ کام کرتا ہے
ایف آئی اے نے انسانی سمگلروں کوگرفتار کیا تو انہوں نے دوران تحقیقات اہم انکشافات کئے، ایک ایجنٹ کے مطابق لیبیا میں مقیم پاکستانی اپنے تین بھائیوں کے ساتھ مل کر نیٹ ورک چلا رہا تھا،اس کام کے لئے ایک بھائی پاکستان میں بیرون ملک جانے کے خواہشمند تلاش کرتا ہے اور ان سے پیسے لیتا ہے، دو بھائی لیبیا سے آگے لوگوں کو بھیجنے میں معاونت کرتے ہیں ،پنجاب کے شہر گجرات کا ایک جیولر بھی اس گروپ کے ساتھ کام کرتا ہے،انسانی سمگلروں کے اس گروپ کے ایجنٹ گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، کوٹلی اوردیگر شہروں میں موجود ہیں یونان کشتی حادثے میں متاثرہ تمام افراد بھی اسی گروہ کے ذریعے یورپ جارہے تھے ، گروہ دو برسوں میں تین ہزار سے زائد افراد کو پاکستان سے یورپ تک لے جا چکا ہے

 

Leave a reply