انسانی سمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ چنیوٹی گینگ کا اہم سرغنہ گرفتار
ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایات پر انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر لیا گیا
انسانی سمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ چنیوٹی گینگ کا اہم سرغنہ گرفتار کر لیا گیا،ملزم کی شناخت وقاص ریاض کے نام سے ہوئی،ملزم کو چناب نگر چنیوٹ سے گرفتار کیا گیا،چنیوٹی گینگ سادہ لوح شہریوں کو یورپ بھجوانے کے نام پر کروڑوں روپے ہتھیانے میں ملوث ہے،اس سے قبل بھی چنیوٹی گینگ کے 5 کارندے گرفتار ہو چکے ہیں۔ملزمان نے مجموعی طور پر 31 متاثرین کو یورپ بھجوانے کے نام پر 4 کروڑ سے زائد وصول کئے۔ملزمان سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طور بیرون ملک بھجوانے میں ملوث پائے گئے،ملزمان بھاری رقوم وصول کر کے شہریوں کو جعلی دستاویزات بھی دیتے تھے،ملزمان متعدد شہریوں سے رقوم وصول کر کے روپوش ہو گئے تھے،چنیوٹی گینگ کے متعدد متاثرین کے بیانات ریکارڈ کئے جا چکے ہیں،چنیوٹی گینگ کے 2 کارندے بیرون ملک سے گینگ کو آپریٹ کر رہے ہیں جن کی گرفتاری کے لئے انٹرپول سے رابطے کئے جا رہے ہیں،جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جا رہا ہے
ڈائریکٹر فیصل آباد زون ایف آئی اے سرفراز خان ورک کا کہنا ہے کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران فیصل آباد زون نے 55 انسانی سمگلروں کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان میں 12 اشتہاری اور یونان کشتی حادثے میں ملوث ملزم بھی شامل ہیں،انسانی سمگلروں کی زیر استعمال کروڑوں مالیت کی جائیدادیں اور بینک اکاونٹ منجمد کر دئیے گئے۔انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لئے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ انٹلیجنس بنیادوں پر انسانی سمگلروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔کسی شخص کو بھی معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں۔ ٹھوس شواہد کی روشنی میں ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائیں گے۔
چاہت فتح علی خان کی متھیرا کے ساتھ نامناسب انداز میں تصویر پر تنقید