وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث خاتون سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
باغی ٹی وی کے مطابق یہ گرفتاریاں گوجرانوالہ اور فیصل آباد زون کی ٹیموں نے سیالکوٹ، منڈی بہا الدین، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں کارروائیوں کے دوران کیں۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کے جھوٹے وعدے کر کے لاکھوں روپے لوٹنے میں ملوث پائے گئے۔گرفتار ملزمان میں وسیم عباس، حیدر، حارث شاہد، نبیلہ، اور عمر عرفان شامل ہیں.
حارث شاہد نے ایک شہری سے البانیہ ملازمت دلوانے کے وعدے پر62 لاکھ روپے 60 ہزار وصول کیے، مگر شہری کو اٹلی کی بجائے آذربائیجان اور ازبکستان بھیجا گیا۔وسیم عباس نے سعودی عرب ملازمت کا جھانسہ دے کر 5 لاکھ روپے 22 ہزار ہتھیا لیے، مگر وعدہ پورا نہ کر سکا۔حیدر اور نبیلہ نے ایک شہری سے متحدہ عرب امارات ملازمت دلوانے کے وعدے پر 7 لاکھ 72 ہزارروپے لیے اور پھر غائب ہو گئے۔
عمر عرفان (فیصل آباد) کو انسانی اسمگلنگ اور 11 لاکھ روپے بھتہ وصول کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا.ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھیجنے میں ناکامی کے بعد روپوش ہو چکے تھے، تاہم اب انہیں قانون کی گرفت میں لے لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ کارروائیاں انسانی اسمگلنگ کے خلاف ایف آئی اے کی جارحانہ مہم کا حصہ ہیں۔ ادارہ اس قسم کی غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
امیر مقام نے بھائی کو نیشنل کوآرڈینیٹر بنانے کی سفارش کر دی
اوکاڑہ: قومی شاہراہ پر حادثہ، کار کی ٹکر سے ایک نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی
سندھ طاس معاہدے کی معطلی عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے،معین وٹو