انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والا سارنگ جویو لاپتہ ، قائمہ کمیٹی نے چیئرمین نیب،آئی جی سندھ کو طلب لیا

انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے سارنگ جویو کے لاپتہ ہونے پر قائمہ کمیٹی نے چیئرمین نیب،آئی جی سندھ کو طلب لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نےاہم اجلاس طلب کرلیا

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کے اجلاس میں چیئرمین نیب اور آئی جی سندھ کو طلب کر لیا، آئی جی سندھ کو سارنگ جویوکے اغوا کے معاملے پر طلب کیا گیا،چیئرمین نیب جاوید اقبال کو لاپتہ افراد کمیشن کے چیئرمین کی حیثیت میں طلب کیا گیا

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال اور آئی جی سندھ سے سارنگ جویو کے اغوا سے متعلق بریفنگ طلب کر لی،جسٹس (ر) جاوید اقبال سے سارنگ جویو کی بازیابی کے لیے اقدامات پر بھی بریفنگ طلب کر لی،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے 17اگست کو اجلاس میں بریفنگ دینے کی ہدایت کی ہے

دوسری جانب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے سارنگ جویو کے لاپتہ ہونے کے معاملے کے حوالے سے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ میں نے مصطفی نواز کھوکھر سے کہا ہے کہ وہ قائمہ کمیٹی میں سارنگ جویو کے معاملے کو اٹھائیں،

واضح رہے کہ معروف سندھی مصنف تاج جویو جن کا نوجوان بیٹا تین روز قبل لاپتہ ہوگیا تھا، نے سندھ میں وفاقی حکومت کی جانب سے مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور دیگر نا انصافیوں کے خلاف احتجاجاً صدارتی پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔

کئی کتابوں کے سندھی مصنف تاج جویو ان 184 شخصیات میں شامل ہیں جنہیں ملک کے لئے خدمات کے اعتراف اور اپنے متعلقہ شعبوں میں عمدگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے پاکستان کے سول ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا تھا۔ان کے صاحبزادے اور انسانی حقوق کے سرگرم کارکن سارنگ جویو، زیبسٹ کے ریسرچ ایسوسی ایٹ ، جو سندھ کے لاپتہ افراد کی رہائی کے لئے متحرک انداز میں مہم چلارہے تھے، 11 اگست کواختر کالونی میں اپنے گھر سے لاپتہ ہوگئے تھے۔

Comments are closed.