انسٹاگرام صارفین کے لیے ایک نئی پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کے تحت اب صرف وہی افراد لائیو اسٹریمنگ کر سکیں گے جن کے فالوورز کی تعداد کم از کم ایک ہزار ہوگی۔
کیلیفورنیا میں قائم فوٹو شیئرنگ ایپ نے تصدیق کی ہے کہ یہ کوئی تکنیکی خرابی نہیں بلکہ کمپنی کی جانب سے جان بوجھ کر کی گئی تبدیلی ہے۔ انسٹاگرام کے مطابق اس اقدام کا مقصد لائیو اسٹریمنگ کا تجربہ بہتر بنانا ہے۔اس سے قبل انسٹاگرام پر ہر صارف کو لائیو جانے کی اجازت حاصل تھی، چاہے اس کے فالوورز کی تعداد کچھ بھی ہو۔ اب کم فالوورز والے صارفین کو ایک نوٹیفکیشن موصول ہو رہا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ آپ کا اکاؤنٹ لائیو اسٹریمنگ کا اہل نہیں، کیونکہ ہم نے اس فیچر کی اہلیت کو اپڈیٹ کیا ہے۔ اب صرف ایک ہزار یا اس سے زائد فالوورز رکھنے والے پبلک اکاؤنٹس ہی لائیو جا سکتے ہیں۔”
انسٹاگرام کی اس نئی پالیسی پر مختلف حلقوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے، تاہم کمپنی کا مؤقف ہے کہ یہ تبدیلی پلیٹ فارم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کی گئی ہے۔
سڈنی ہاربر برج پر فلسطین کے حق میں تاریخی مارچ، شدید بارش میں ہزاروں افراد شریک
سڈنی ہاربر برج پر فلسطین کے حق میں تاریخی مارچ، شدید بارش میں ہزاروں افراد شریک
بالی ووڈ فلم ساز پاک بھارت جنگ سے منافع بخش حب الوطنی کمانے کے درپے
امرناتھ یاترا سکیورٹی اور موسمی خدشات کے باعث قبل از وقت ختم