کراچی:مودی کشمیریوں پرمظالم کی بجائےاپنی قوم کی حالت زارپرتوجہ دے:اطلاعات کے مطابق جمیعت علمائے اسلام نورانی کے سربراہ صاحبزادہ اویس نورانی نے بہت خوبصورت بات کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم کے نام ایک اہم پیغام بھیجا ہے

اویس نورانی کہتےہیں کہ کاش بھارتی وزیراعظم مودی نے اپنی توجہ اپنی قوم کی حالت زارپر دی ہوتی توآج جو صورت حال دیکھنے کومل رہی ہے یہ نہ درپیش آتی

شاہ اویس نورانی کہتے ہیں کہ جنگی جنون اور جبری بالادستی کی استعماری خواہش میں مبتلا مودی کا بھارت آج ہسپتالوں میں آکسیجن کی خطرناک کمی کا شکار ہے

صاحبزادہ اویس نورانی کہتےہیں کہ اگر یہی وسائل کشمیری عوام کو دبانے کی بجائے صحت پر خرچ کیئے جاتے تو حالات یکسر مختلف ہوتے۔ان کا کہنا تھاکہ اب بھی وقت ہے مودی اپنی قوم کی حالت زارپرتوجہ دے اورکشمیریوں کوان کا آزادی کا حق دے

Shares: