ڈی جی خان :انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں دل کے مریضوں کیلئے او پی ڈی سروس شروع

ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر) نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں دل کے مریضوں کیلئے او پی ڈی سروس شروع کر دی گئی۔سٹیٹ آف دی آرٹ سردار فتح محمد خان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی عمارت میں او پی ڈی کے بعد جلد انجیو گرافی شروع کرنے کی بھی نوید سنا دی گئی، کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ ڈی جی خان کی تعمیر پر ساڑھے 4 ارب روپے خرچ کئے جا رہے ہیں، کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ میں دل کے ماہر ڈاکٹرز کی نگرانی مریضوں کا چیک اپ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں
ڈی جی خان :کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کےلئے پرانی سبزی منڈی کا رقبہ جلد صاف کرنے کےلئے دوبارہ بھاری مشینری لگانے کے احکامات جاری

ایم ایس ڈاکٹر عبدالرحمن چانڈیہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ای سی جی، ای ٹی ٹی، ایکو کارڈیوگرافی کا عمل جاری ہے، کارڈیالوجی میں میڈیسن فراہمی کا عمل جاری ہے، او پی ڈی صبح 8 بجے سے شام 8 بجے تک فنگشنل ہے، اگلے ماہ سے انجیوگرافی کا آغاز کر دیا جائے گا، مریضوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

Leave a reply