انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں،مرتضیٰ وہاب

karachi

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ امراض قلب کے علاج کے لئے شہریوں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولیات کی فراہمی کے لئے کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں.

مئیر کراچی کا کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز او ر انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز (نرسنگ)کا دورہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسپتال میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل عملے کی کمی کو دور کیا جائے گا تاکہ یہاں آنے والے مریضوں کو بروقت اور بہتر طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے، کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں قائم کئے گئے انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز میں سو فیصد اسکالر شپ پر نوجوانوں کو نرسنگ کی معیاری اور جدید تربیت فراہم کی جا رہی ہے ، عباسی شہید اسپتال اور اورنگی ٹائون میں بھی اسی طرز پر نرسنگ انسٹیٹیوٹ کے قیام کے لئے کوششیں کی جائیں گی، ان اقدامات سے شہریوں کو علاج معالجے کی بہتر خدمات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹرز اور دیگر عملے کی کارکردگی کا معیار بھی بڑھے گا اور ان اداروں پر شہریوں کا اعتماد بحال ہوگا، اس موقع پر کے آئی ایچ ڈی کے انتظامی افسران ، ڈاکٹرز اور دیگر افراد بھی موجود تھے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کے ایمرجنسی وارڈ سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ کیااور عارضہ قلب میں مبتلا مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی،انہوں نے اس دوران اسپتال میں موجود مریضوں سے بھی گفتگو کی اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے معلوم کیا، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے آئی ایچ ڈی پروفیسر ڈاکٹر رفعت نے بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ اسپتال کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کی بدولت آج یہاں امراض قلب کے حوالے سے تقریباً تمام پروسیجرز غیرمعمولی سپورٹ کے ذریعے انجام دیئے جا رہے ہیں، اسپتال میں 12 کے وقفے کے بعد مستقل پیس میکر لگانے کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے اور اس وقت کے آئی ایچ ڈی میں تمام کارڈک پروسیجرز مکمل طور پر فعال ہیں جن میں الیکٹیو پی سی آئی، پرائمری پی سی آئی، اینجیو گرافی، نان انوویسیو ڈپارٹمنٹ شامل ہیں، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی اپنے وسائل کے مطابق شہریوں کو ہر ممکن بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہے، کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کو قومی ادارہ برائے امراض قلب کے ساتھ بذریعہ سیٹلائٹ منسلک کیا گیا ہے اور مستقبل میں مزید ایسے اقدامات کئے جائیں گے جن سے دل کے مرض میں مبتلا مریضوں کو فوری اور بہترین طبی امداد مہیا کی جاسکے، کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں قائم کئے گئے نرسنگ اسکول کے دورے کے موقع پر میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ہدایت کی کہ نرسنگ انسٹیٹیوٹ میں تربیت حاصل کرنے والے نوجوانوں کو دنیا بھر میں نرسنگ کے حوالے سے ہونے والی جدید ترین تحقیق اور پیشرفت سے آگاہ رکھا جائے اور بہترین عملی تربیت فراہم کرکے انہیں کے ایم سی اور دیگر اداروں کے زیر انتظام کراچی طبی اداروں میں خدمات کی فراہمی کے قابل بنایا جائے۔

امریکا کا یوکرین کو میزائل کے استعمال کی اجازت،روس کا سخت ردعمل

سیکیورٹی خدشات,کراچی ایئرپورٹ اور اسکے ملحقہ علاقے ریڈ زون قرار

Comments are closed.