ٹھٹھہ : ریٹائرڈ ملازمین کو گروپ انشورنس بینول فنڈز اور انکریمنٹ کی عدم ادائیگی پر احتجاج

ٹھٹہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)ریٹائرڈ ملازمین کو گروپ انشورنس بینول فنڈز اور انکریمنٹ کی عدم ادائیگی پر احتجاج
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ میں سرکاری ریٹائرڈ ملازمین کو گروپ انشورنس بینول فنڈز اور انکریمنٹ رقم کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا،ٹھٹھہ میں درجنوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ ،مظاہرہن کا گروپ انشورنس بینول فنڈز اور اضافی انکریمنٹ کے رقم کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج .شدید نعرے بازی کرتے ہوئے مظاہرین کا میڈیا کے نمائندوں کو کہنا تھا کہ سندھ حکومت ہم ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے 2015ء سے لے کر اب تک ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد گروپ انشورنس بینول فنڈز اور اضافی اعلان کردہ انکریمنٹ ادا نہیں کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ہم لوگ مجبوراً احتجاج کرنے پر مجبور ہو کر رہ گئے ہیں احتجاجی ریلی کی قیادت سید نواز شاہ رضوی، لطیف بھٹی، شمس کھڈائی نے کی ریلی میں گسٹا رہنماء غلام نبی خشک، اور دیگر معززین نے بھی بڑی تعداد میں شرکتِ کی۔

Leave a reply