اسسٹنٹ کمشنر عارفوالا اور سی ای او ایجوکیشن کی کورونا لاک ڈاؤن کی کوششیں رائیگاں گئیں ، یل بلاک بھٹہ نمبر 1 اور 2 پر موجود پرائیویٹ سکولز قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے معصوم بچوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگے، ایل بلاک بھٹہ نمبر 1 میں پنجاب پبلک سکول / بھٹہ نمبر 2 پر الفرید پبلک سکول انتظامیہ نے کرونا وائرس کے پیشِ نظر سکول اوپن کر کے حکومتی احکامات کی دھجیاں اڑا دی۔ لاک ڈاؤن میں یہ دوہرا معیار کیوں،کیا یہ انتظامیہ کی نااہلی تصور کی جائے یا سکول انتظامیہ کی بدمعاشی ہے
اسسٹنٹ کمشنر عارفوالا ؛ سی ای او ایجوکیشن اور دوسری انتظامیہ کے لیے یہ ایک سوالیہ نشان بن گیا،ہم ڈپٹی کمشنر پاکپتن اسسٹنٹ کمشنر عارفوالا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسی سکول انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے ،