باغی ٹی وی، شیخوپورہ (محمد طلال سے)جمعیت اہلحدیث یوتھ فورس کے صوبائی صدر و ممتاز مذہبی سکالر حافظ محمدقسیم شیخوپوری نے کہا ہے کہ اسلام کے نام پر حاصل کئے گئے وطن عزیز پاکستان کی سالمیت کی طرف سے میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کا انجام عبرتناک ہوگا 22کروڑ عوام اس ارض پاک کے محافظ ہیں جن کے جذبہ حب الوطنی کو دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی، پاکستان ان شاء اللہ جلد اسلام کا گہوارہ اور مضبوط قلعہ بنے گا دینی جماعتوں کی جاری جدوجہد رنگ لائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں منعقدہ دینی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، حافظ محمد قسیم شیخوپوری نے کہا کہ ہم امریکی صدر کے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے حوالے سے دیئے گئے بیان کو مسترد کرتے ہیں اور جوبائیڈن سمیت پوری دنیا کو یہ باور کرا دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان یقینی طور پر ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے جس میں کسی کو بھی کوئی شک و شبہ نہیں ہونا چاہئے پاکستان دو ارب مسلمانوں کی واحد اسلامی ایٹمی طاقت ہے اور ہمیشہ سے دنیا میں امن کا خواہش مند رہا ہے، ایٹمی طاقت حاصل کرنے سے پہلے اور اس کے بعد بھی پاکستان نے ہمیشہ ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ بات قابل فخر ہے کہ پاکستان کے پاس کسی اتحاد کے بغیر جوہری طاقت ہے پاکستان نے ایٹمی تجربات صرف اور صرف خطے میں بھارتی جارحیت اور غیر ذمہ دارانہ رویہ کو لگام دینے اور اس کے ایٹمی دھماکے کرنے کے جواب میں اور طاقت کا توازن برقرار رکھنے کیلئے کئے تھے اور اس ایٹمی طاقت سے دنیا کو کسی بھی قسم کا کوئی خطرہ نہیں پاکستان کا ایٹمی پروگرام انتہائی محفوظ تکنیکی اور فول پروف کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے زیر انتظام ہے۔
کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں








