قصور
میونسپل کمیٹی چونیاں کے افسران اور ملازمین کی کرپشن عروج پر
میونسپل کمیٹی چونیاں کے افسران اور ملازمین نے حکومتی خزانے کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگا دیا
تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی چونیاں کے افسران نے ملازمین کساتھ مل کر سرکاری مشینری کی ریپئرنگ کا سامان، پرانے اے سی، ائیر کولر، سڑک پہ لگی لائٹیں ان کی بجلی کی تاریں اور پول، غائب کروا دیئے مذید رمضان بازار کا سامان جنریٹر وغیرہ بھی غائب کروا دیا لوگوں نے میونسپل کمیٹی چونیاں کے پانچ سالہ سٹاک رجسڑ کی سامان کے ساتھ ویریفیکیشن کے لئے
اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر سے تحقیقات کیلئے درخواست کی ہے

Shares: