غیرقانونی طریقےسے یورپ جانے کے خواہشمند افراد کی کشتی کو یونان میں پیش آنے والے حادثے پرچار مزید انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا گیا جس کے بعد گرفتار افراد کی تعداد 24 ہوگئی ہےادھر ایف آئی اے نے کچھ عرصہ قبل پیش آنے والے ایسے ہی ایک حادثے میں ملوث 5 انسانی اسمگلرز کے ریڈ وارنٹ کے لئے کوششیں تیز کردی ہیں۔
باغی ٹی وی: ایف آئی اے کی طرف یونان کشتی واقعے کی انکوائری رپورٹ تیارکرلی گئی ہے، جس کے مطابق 5 پاکستانی نژاد افراد انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہیں رپورٹ کے مطابق ان میں چار ایجنٹ لیبیا اور ایک اٹلی میں مقیم ہے ایف آئی اے گجرات کی ایجنٹس کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
ایف آئی اے کمپوزیٹ سرکل فیصل آباد نے بدنام زمانہ انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا ملزم طاہر ندیم کے خلاف 30 سے زائد مقدمات درج تھے اور 3 انکوائریاں بھی درج تھیں ملزم کے خلاف ایف آئی اے فیصل آباد سرکل میں 14 مقدمات اور فیصل آباد کے مختلف تھانوں میں فراڈ کے تحت 16 مقدمات درج تھے، ملزم نے متعدد شہریوں سے جعل سازی اور بیرون ملک ملازمت کے نام پر کروڑں روپے لوٹے۔
بینک اکاونٹس سے آن لائن کروڑوں روپے نکلوانے والا گینگ گرفتار
ملزم شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے یورپ، کینیڈا، جاپان و دیگر ممالک بھیجنے میں ملوث تھا طاہر ندیم فیصل آباد کے شہریوں سے جعل سازی اور فراڈ کرنے میں بھی ملوث رہا ماضی میں ملزم کے خلاف 6 مقدمات میں چالان میں جمع کروایا گیا تھا ملزم مذکورہ مقدمات میں عدالتی مفرور بھی ڈکلیر ہوا تھا۔
ایف آئی نے ملزم طاہر ندیم کے قبضے سے 25 پاکستانی پاسپورٹس اور جعلی بینک مہریں برآمد کیں ملزم سے مختلف ممالک کے جعلی ویزے، چیک بکس، اسٹامپ پیپرز اور متعدد چیکس بھی برآمد ہوئے چھاپے کے نتیجے میں ملزم کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا، جبکہ اس دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
یونان کشتی حادثے میں لاپتہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوگیا، گوجرانوالہ ریجن اور ضلع کوٹلی سے تعلق رکھنے والے لاپتہ افراد کی تعداد 128 ہوگئی اور مزید بڑھنے کے خدشات ظاہر کیے جارہے ہیں دیگر علاقوں کے لاپتہ افراد اس کے علاوہ ہیں گوجرانوالا سے 38، گجرات سے 47، سیالکوٹ سے 11افراد لاپتہ ہیں، اس کے علاوہ منڈی بہاؤالدین کے 5 افراد بھی لاپتہ ہیں۔
آئی ایم ایف کا اعتراض،بجٹ میں پیش کردہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم واپس لے لی گئی
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی شناخت کے لیے ان کے لواحقین کے ڈی این اے سیمپلز لیے جارہے ہیں، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ کے 40 اور گجرات کے رہائشی 30 فیملیز کے ڈی این اے سیمپلز لیے جا چکے ہیں گوجرانوالہ ایف آئی اے نے 3 مقدمات درج کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کیا ہے جبکہ گجرات میں 4 ملزمان کو گرفتارکر کے مقدمات درج کیے گئے ہیں کوٹلی اور میرپور میں بھی مقدمہ درج کرکے میرپور سے ایک انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔
آزاد کشمیر کے 9 مبینہ انسانی اسمگلرز کو گرفتار کیا گیا،فیصل آباد میں بھی ایف آئی اے نے کشتی حادثہ میں لاپتہ ہونے والے شہرون کے بھائی ابوبکر کی مدعیت میں 3 ایجنٹس شہزاد، حسام اور کلیم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا-