امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے استعفیٰ کے مطالبے کے بعد چِپ ساز کمپنی ’انٹیل‘ کے سربراہ لیپ بُو تان صدر سے ملاقات کرکے انہیں رضامند کرنے کی کوشش کریں گے۔

انٹیل کے چیف ایگزیکٹو لیپ بُو تان کا جلد وائٹ ہاؤس کا دورہ متوقع ہے، جہاں وہ ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں اپنے ذاتی و پیشہ ورانہ پس منظر کی وضاحت پیش کریں گے۔ ملاقات میں انٹیل اور امریکی حکومت کے درمیان ممکنہ تعاون پر بھی بات ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تان امریکی وابستگی اور انٹیل کی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کو قومی سلامتی کے لیے اہم قرار دے کر صدر کی منظوری حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

گزشتہ ہفتے صدر ٹرمپ نے لیپ بُو تان کو ’ہائیلی کنفلکٹڈ‘ شخص قرار دیتے ہوئے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا، یہ مطالبہ چین سے ان کے تعلقات اور انٹیل کی کمزور کارکردگی کے باعث سامنے آیا، جو سرمایہ کاروں میں بحث کا باعث بنا۔

پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی کا امکان

شمس اسلام قتل کیس: خواتین سمیت 4 مشتبہ افراد گرفتار

رائٹ سائزنگ پالیسی، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے 4 ادارے بند

Shares: