میرپور ساکرو،باغی ٹی وی (نامہ نگار قادرنوازکلوئی)طوفان بائپر جوئے کی شدت میں اضافے کے بعد ٹھٹھہ کے ساحلی جزیروں کیٹی بندر سے مکینوں کی نقل مکانی شروع ہوگئی
وزیر اعلی کے دورے اور ہدایات کے بعد ضلعی انتظامیہ نے سمندری جزیروں پر رہنے والے ساحلی دیہات کے مکینوں کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل شروع کر دیا ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مختلف خاندانوں کو ان کے سامان سمیت کشتیوں کے ذریعے باہر لایا جا رہا ہے پاک بحریہ کی ریسکیو ٹیموں کو بھی سمندری جزیروں پر رہنے والوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے جزائر روانہ کیا گیاہے پہلے مرحلے میں جزائر کے مکینوں کو باغان اور کیٹی بندر کے مختلف ریلیف کیمپوں میں ٹھہرایا جا رہا ہے، دوسرے مرحلے میں صورتحال کو دیکھتے ہوئے کیٹی بندر شہر کو خالی کرانے کے لیے بھی حکمت عملی بنائی جائے گی
Shares: