انٹربینک میں ڈالر2 روپے30پیسےمہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی
dollar

کراچی: انٹربینک میں ڈالر2 روپے30پیسےمہنگا ہوا ہے۔

باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک کے مطابق امریکی ڈالر 285 روپے30پیسے کی سطح پربند ہوا،دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ، 100 انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس 53 ہزار 259 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ میں عام انتخابات کی تاریخ دینے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا۔

سپریم کورٹ کا42سال بعد بھائی کو دو بہنوں کا جائیداد کا حق دینے کا حکم

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100انڈیکس ساڑھے 6 سال بعد 53 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا،کراچی اسٹاک ایکسچینج میں آج 100 انڈیکس 347 پوائنٹس یا 0.66 فیصد اضافے کے بعد 53 ہزار4 پوائنٹس پر پہنچ گیا،اسٹاک ایکسچینج میں 100انڈیکس گزشتہ روز 52 ہزار 656.76 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

سال 2021 کے دوران اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس زیادہ سے زیادہ 44 ہزار 596 پوائنٹس رہا جبکہ 2022 میں 100 انڈیکس 42 ہزار 420 تک رہا، گزشتہ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس کی سطح 20 ماہ کی بلند ترین سطح پر رہی، کاروباری ہفتے میں 1156 پوائنٹس مثبت رہا۔

آپ سب کو الیکشن کا چاند مبارک ہو، بلاول

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کے مثبت اقدامات کے باعث اسٹاک پر مثبت اثرات نظر آ رہے ہیں اور ایک بار پھر سرمایہ کاروں کی دلچسپی کا رجحان نظر آرہا ہے ماہرین کا خیال ہے کہ معاشی بے یقینی میں کمی سے مارکیٹ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ سکتی ہے تاریخ میں پہلی بار اسٹاک مارکیٹ نے قابل ذکر سنگ میل عبور کیا، معیشت پر توجہ،آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل کی امید مثبت رجحان کے معاون عوامل ہیں۔

Comments are closed.