باغی ٹی وی، ننکانہ صاحب (احسان اللہ ایاز)ریسکیو محافظوں کے درمیان انٹر ڈسٹرکٹ مقابلہ جات،ضلع ننکانہ صاحب کی تینوں تحصیلوں کی ٹیموں نے حصہ لیا
تفصیل کے مطابق سیکرٹری/ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر ( ستارہ امتیاز) کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کی زیر نگرانی گورنمنٹ گورو نانک ہائی سکول ننکانہ صاحب میں ریسکیو محافظوں پر مشتمل کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں کے درمیان انٹر ڈسٹرکٹ مقابلہ جات کروائے گئے جس میں ضلع ننکانہ صاحب کی تینوں تحصیلوں کی ٹیموں نے حصہ لیا مقابلوں میں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں متاثرہ افراد کی درجہ بندی کے ساتھ ابتدائی طبی امداد فراہم کرنا، پانی میں ڈوبنے والوں کا بچاؤ، عمارتوں کے منہدم ہونے کی صورت میں متاثرہ افراد کی تلاش اور آگ لگنے کی صورت میں فائر فائٹنگ کے ساتھ ساتھ بکٹ برگیڈ جیسی مہارتوں کا عملی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کا کہنا تھا کہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شاہ کوٹ ٹیم نے میدان مار لیا جو کہ اب ہیڈ کوارٹرز پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ لاہور میں ہونے والے چھٹے نیشنل کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیم چیلنج میں شرکت کرے گی انہوں نے مزید کہا کہ کمیونٹی لیول پر ٹیموں کی افعالیت سے حادثات کی روک تھام کے لیے معاون ثابت ہوگی اور لوگوں میں احساس تحفظ اجاگر ہوگا

Shares: