میرپورخاص:انٹر اسکولز اسپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب گاما اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی

میرپور خاص باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )انٹر اسکولز اسپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب گاما اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی

آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن میرپورخاص ریجن کے زیر اہتمام اپسما انٹر اسکولز اسپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب گاما اسٹیڈیم میرپورخاص میں منعقد کی گئی۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈئریکٹر پرائیویٹ اسکولز پروفیسر عبدالہادی داؤدپوتہ تھے۔جبکہ دیگر مہمان اعزازی میں یوسی چیئرمین ، پریس کلب کے صدر نظیر احمد پنھور،ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر واسدیو مالہی،سابق ڈاٸریکٹر عبدالرزاق خاصخیلی ، پرنسپل پبلک اسکول عمران احمد لاڑک، پرنسپل کمپری ہینسیو ہاٸر سیکنڈری اسکول پروفیسر محمد جمیل قریشی، اسسٹنٹ رجسٹرار مظفر بھرگڑی و دیگر شامل تھے۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ تمام شرکاء نے قومی ترانہ انتہائی پرجوش و ولولے کے ساتھ پڑا ۔اس موقع پر مختلف اسکولز کے بچوں نے ٹیبلوز بھی پیش کۓ۔اس موقع پر ٹیبلو پیش کرنے والے بچوں کو چیئرمین حاجی محمد علی نے اپنی جانب سے پانچ ہزار روپے نقد انعام دیا،

مہمان خاص نے تمام کھلاڑیوں سے اسپورٹس گالا کے قوائد و ضوابط کیلۓ حلف لیا۔تمام معزز مہمانوں کو اپسما کی جانب سے اجرک کے تحائف بھی پیش کۓ گۓ۔اسپورٹس گالا کے چیئرمین غضنفر علی خان نے تمام معزز مہمانوں ، طالب علموں اور میڈیا کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا۔

اپسما کے ریجنل صدر فیصل خان زئی نے اسپورٹس گالا کی تفصیل بتاتے ہوۓ کہا کہ اس شاندار اسپورٹس گالا میں 22 گیمز کے مقابلے منعقد کۓ جارہے ہیں جبکہ 42 اسکولز انتہائی پرجوش انداز میں تمام گیمز میں حصہ لے رہے ہیں اور اس اسپورٹس گالا کا مقصد ہمارے نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں کی جانب توجہ مبذول کرانا ہے۔

مہمان خاص پروفیسر عبدالہادی داؤدپوتہ نے اپسما میرپورخاص ریجن کی جانب سے شاندار اسپورٹس گالا کے انعقاد پر تمام اپسما زمہ داران کو خراج تحسین پیش کیا اور ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

بعد ازاں کرکٹ کے افتتاحی میچ میں سینٹ مائیکل اسکول نے اسخیا ہائی اسکول کو جبکہ فخرامداد ہائر سیکنڈری اسکول نے لٹل فوکس ہائر سیکنڈری اسکول کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی.

Leave a reply