کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت کم ہو گئی۔
باغی ٹی وی: انٹر بینک میں ڈالر 55 پیسے سستا ہوگیا، جس کے بعد ڈالر 287 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے ڈالر کی قیمت کم ہونے سے روپے کی قدر میں معمولی بہتری آئی دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی دیکھی جا رہی ہے اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 929 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ، دو سال بعد 100 انڈیکس 48 ہزار کی سطح عبور کر گیا، جس کے بعد دو سال بعد 48 ہزار کی حد بحال ہوگئی معاشی تجزیہ کار سمیع اللہ طارق کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کی وجہ آئی ایم ایف سے ہونے والا معاہدہ ہے-
واشنگٹن ڈی سی میں طوفانی ہوائیں ہزاروں افراد بجلی سے محروم
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس کی سطح 20 ماہ کی بلند ترین سطح پر رہی اور انڈیکس کاروباری ہفتے میں 1156 پوائنٹس مثبت رہا،چار روزہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 47 ہزار 77 پر رہا اور کاروباری ہفتے میں انڈیکس 1520 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جب کہ ہفتہ بھر میں ایک ارب 50 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔