افغان خواتین پر اسپورٹس پابندی کے خلاف آواز اٹھنے لگی

0
66

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی میں افغان خواتین پر اسپورٹس پابندی کے خلاف آواز اٹھنے لگی ،عالمی باڈی نے کھیلوں میں حکومتی مداخلت بند نہ کرنے پر معطلی کی دھمکی دے دی ۔
جنیوا میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ایگزیکٹیو اجلاس میں افغانستان کا مسئلے پر بات ہوئی ، پیرس میں شیڈول آئندہ سال اولمپک گیمز میں افغانستان کی شرکت کے حوالے سے حکام نے تحفظات کا اظہار کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں خواتین کو کھیلوں سے روکا جاتا ہے اور اسپورٹس میں یہ حکومتی مداخلت کسی طور برداشت نہیں کیا جائے گا، اگر اس بے ضابطگی کو نہ روکا گیا تو افغان اولمپک کو معطل بھی کیا جا سکتا ہے،

Leave a reply