ڈیرہ غازی خان:سوشل ویلفیئر اور یونیسیف کے اشتراک سے عالمی یوم اطفال کے حوالے سے تقریب

ڈیرہ غازی خان، باغی ٹی وی( نیوز رپورٹر شاہد خان )سوشل ویلفیئر اور یونیسیف کے اشتراک سے عالمی یوم اطفال کے حوالے سے تقریب
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان مہر شاہد زمان لک نے محکمہ سوشل ویلفیئر اور یونیسیف کے اشتراک سے ضلع کونسل ہال میں عالمی یوم اطفال کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں اور نوجوان نسل سے ملک کا مستقبل وابستہ ہے۔والدین اور اساتذہ بچوں کی تعلیم اور تربیت کو خصوصی فوکس کریں۔بچوں کی سرگرمیوں پر بھی نظر رکھی جائے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کے حقوق کا خاص خیال رکھا جائے گا۔ چائلڈ لیبر کی حوصلہ شکنی کرنی ہوگی۔ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ ڈی جی خان میں چاروں صوبوں کی ثقافت موجود ہے۔تقریب میں کلچرل شو کا بھی شاندار مظاہرہ پیش کیا گیا

ماڈل چلڈرن ہومز کے بچوں نے سرائیکی جھومر پیش کی۔ میجک شو کے ساتھ بچوں کے مابین پینٹنگ کا بھی مقابلہ کرایا گیا۔پاک مکتب سکول،سپیشل ایجوکیشن سکول اور ڈی پی ایس کے بچوں نے ٹیبلوز اور خاکے پیش کئے۔

تقریب میں انچارج ماڈل چلڈرن ہومز محمد ابراہیم،ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن آفیسر ثریا مجید رانا،سوشل ویلفیئر آفیسرز متین بلال، ماریہ خان سمیت دیگر افسران موجود تھے ۔

Comments are closed.