,پاک چائنا فرینڈ شپ، انٹرنیشنل کوریڈور سروسز بھی متاثرین کی مدد کیلئے میدان میں آگیا

انٹرنیشنل کوریڈور سروسز بھی متاثرین کی مدد کیلئے میدان میں آگیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ,پاک چائنا فرینڈشپ پروگرام/منصوبے کے تحت کام کرنے والے ادارے انٹرنیشنل کوریڈور سروسز پرائیویٹ لمیٹیڈ کی جانب سے اسلام آباد میں کورناوائرس سے متاثرہ شہریوں کی مدد کے لئے 200 راشن بیگس کی فراہمی کی گئی،۔راشن بیگس مئیراسلام آباد شیخ ابصرعزیز کے حوالے کردئیے گیے۔

شہریوں کی مدد کے لئے راشن بیگس دینے کی تقریب مئیراسلام آباد آفس میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ڈپٹی مئیراسلام آباد ذیشان نقوی کے علاوہ پاک چائنا ادارے کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔معاہدے پر دستخط بھی کئے گئے

مئیراسلام آباد نے چائنا کوریڈور کمپنی کی جانب سے شہریوں کے لئے فراہم کردہ 200 راشن بیگس کو تخفہ قرار دیکر کمپنی کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ راشن بیگس ضرورت مند۔غرباء مستحق شہریوں میں تقسیم کیا جائے گا۔۔

کمپنی کے نمائندے نے خطاب میں کہ کمپنی کی طرف سے 200 راشن بیگس دئیے گئیے اور مشکل حالات میں آیندہ بھی پاکستانی بھائیوں ور شہریوں کی مدد جاری رکھیں گے۔۔

Comments are closed.