مزید دیکھیں

مقبول

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کی سیاست میں آنے کی تصدیق

پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ سے تعلق...

ہولی کے دن بیوروکریسی کے ارمانوں کی ہولی .تحریر: ملک سلمان

کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے دوسال کے طویل انتظار...

پی ٹی آئی اور بھارتی میڈیا کی زبان ایک رہی،خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان...

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سے فٹبال پلئیر محمد ریاض کی ملاقات

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے...

انٹرنیشنل کک باکسنگ چیمپئن شپ؛ پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

کراچی: دی بیڈ بوائے کے نام سے معروف پاکستان کے عبداللہ چانڈیو نے دبئی میں منقعدہ انٹرنیشنل کک باکسنگ چیمپئن شپ میں بھارتی حریف کو شکست دے دی.

شکیل چانڈیو نے بھارتی کک باکسر محمد صہیب کو مات دے کر ٹائیٹل اپنے نام کیا، دوران مقابلہ پاکستانی کک باکسر نے اپنے بھارتی حریف پر تابڑ توڑ حملے کرکے اپنی سبقت دکھائی۔

فتح کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شکیل چانڈیو نے اپنی کامیابی پاکستان کےسیلاب متاثرین کے نام کی۔ انہوں نے اس جیت کے ساتھ پروفیشنل سرکٹ پر اپنے ناقابل شکست ریکارڈ کو 16 فائٹس تک پہنچا دیا۔

دوسری جانب بھارتی فائٹر محمد صہیب کو پروفیشنل سرکٹ میں تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا، وہ اپنے 17 میں سے 14 مقابلے جیت چکے ہیں۔ واضح رہے کہ دبئی میں ہونے والی کک باکسنگ چیمپئن شپ کے 10 مقابلوں میں خواتین سمیت دنیا بھر سے 20 ٹاپ فائٹرز اور متعدد چیمپئن شپ جیتنے والے کک باکسرز نے شرکت کی۔

ادھرایشیا کپ ویمن ٹی ٹوئنٹی ٹی ٹوئنٹی کے میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو 13 رنز سے شکست دیدی۔

بنگلا دیش کے شہر سلہٹ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے ندا ڈار کی شاندار ففٹی کی بدولت پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 137رنز اسکور کیے جس کے جواب میں بھارتی ٹیم 124 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

بھارت کی جانب سے رچا گھوش 26 اور دیالان ہیما لٹھا 20 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ سمرتی مندھانا نے 17 اور دپیتی شرما نے 16 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب س نشرہ سندھو نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ سعدیہ اقبال اور ندا ڈار نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں، ایک ایک وکٹ ایمن انور اور طوبہٰ حسن کے حصے میں آئی۔