انٹرنیٹ کی سست روی ناقابل برداشت، 5G کی نیلامی کے لیے کوششیں جاری، شزہ فاطمہ

0
85
internet

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے آئی ٹی، شزہ فاطمہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انٹرنیٹ کی سست رفتاری اور سائبر سیکیورٹی پر بات چیت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو انٹرنیٹ کی رفتار کے حوالے سے متعدد شکایات موصول ہو رہی ہیں اور یہ مسئلہ ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ انٹرنیٹ کبھی بھی سست نہیں ہونا چاہئے، کیونکہ ڈیجیٹل اکانومی اور ڈیجیٹل گورنمنٹ کا انحصار انٹرنیٹ کی اچھی رفتار پر ہے۔شزہ فاطمہ نے مزید بتایا کہ حکومت 5G کی نیلامی کے لیے کوششیں کر رہی ہے اور جلد ہی اس حوالے سے پیش رفت کی جائے گی۔ اس ضمن میں، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے گزشتہ دو ہفتوں کا ڈیٹا طلب کیا گیا ہے تاکہ انٹرنیٹ کی رفتار اور ڈیٹا ٹریفک کا جائزہ لیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ واٹس ایپ کے ڈاؤن ہونے کی شکایات کو بھی دور کر دیا گیا ہے۔

سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے، شزہ فاطمہ نے کہا کہ دنیا بھر کی حکومتیں سائبر سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے فائر والز کا استعمال کر رہی ہیں، اور پاکستان میں بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک پر انٹرنیشنل سائبر سیکیورٹی حملوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، جسے روکنے کے لیے حکومت کو جدید سائبر سیکیورٹی مئیرز کی ضرورت ہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ سائبر سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے ویب مینجمنٹ سسٹم حکومت کے تحت پہلے سے چل رہا ہے، اور اسے مزید موثر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ سائبر سیکیورٹی حملے بڑھتے جا رہے ہیں اور ریاست کو ضرورت ہے کہ وہ ان حملوں کو روکنے کے لیے موثر حکمت عملی اپنائے۔شزہ فاطمہ نے کہا کہ انٹرنیٹ کی سپیڈ اور سائبر سیکیورٹی مئیرز کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Leave a reply