دنیا کے مختلف ممالک میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
بحیرہ احمر میں متعدد انٹرنیٹ کیبلزکٹ گئی ہیں جس کی وجہ سے رابطوں میں خلل کا اندیشہ ہے،مائیکروسافٹ نے انٹرنیٹ کیبلزکٹنے کی وجہ سے متعدد ممالک میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
مائیکروسافٹ کے مطابق سمندر میں انٹرنیٹ کیبلز کٹنے کے واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، گزشتہ روز پاکستان میں انٹرنیٹ میں سست روی رہی،اس بارے میں پی ٹی سی ایل کی جانب سے کہا گیا تھا کہ جدہ کے قریب سب میرین کیبل کٹ گئی ہے جس کی وجہ سے ملک کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ میں خلل پیدا ہوا۔